ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 2019میں رائے بریلی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں پرینکا گاندھی

2019میں رائے بریلی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں پرینکا گاندھی

Wed, 25 Jan 2017 22:04:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 25جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی میں کانگریس سماجوادی پارٹی اتحاد میں کردار ادا کر چکیں پرینکا گاندھی 2019میں رائے بریلی لوک سبھا سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔یوپی میں پرینکا گاندھی کے کردار کو پارٹی نے بھی تسلیم کیا ہے لیکن مستقبل میں پرینکا گاندھی کا فعال سیاست میں کردار کیا ہوگا، اس بارے میں پارٹی خاموش ہے،تاہم پرینکا گاندھی کو سرگرم سیاست میں دیکھنا تمام کانگریسی چاہتے ہیں۔یوپی میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی اتحاد میں پرینکا گاندھی کے کردار کے بعد اس بات کی امید اب بہت بڑھ گئی ہے اور اس کے اور بھی کئی اشارے ہیں۔ادھر دوسری طرف یوپی انتخابات میں پرینکا گاندھی سے رائے بریلی-امیٹھی سے باہر انتخابی مہم کرنے کا مطالبہ مسلسل ہو رہا ہے۔یوپی کے میدان میں پرینکا گاندھی اور سماج وادی پارٹی کی لیڈر ڈمپل یادو بھی ایک اسٹیج پر آسکتی ہیں،حالانکہ پارٹی ابھی ان خبروں کو قیاس بتا رہی ہے۔
 


Share: